Showing posts with label NEWS. Show all posts
Showing posts with label NEWS. Show all posts
Thursday, December 15, 2016
Wednesday, December 7, 2016
PIA CRASH
ISLAMABAD: A Pakistan International Airlines (PIA) carrying 47 people crashed Wednesday on a domestic flight from the mountainous northern city of Chitral to Islamabad, aviation authorities confirmed.
"A plane has crashed and locals told us that it is on fire," said Saeed Wazir, a senior local police official. "Police and rescue officials are on the way but have yet not reached on site."
"Rescue teams are reaching the scene of the crash, and then we will know more," Civil Aviation Authority spokesman Pervez George said.
According Civil Aviation Authority officials, the ATR-42 turboprop plane with 47 passengers went missing from the radar near the town of Havelian in Abbottabad district of Khyber Pakhtunkhwa province while it was on its way to Islamabad.
The plane took off from Chitral around 3:00PM but communication with the control tower was broken around 4:30PM, shortly before it was about to arrive at its destination.
CAA sources confirmed a mayday call from the pilot to the control tower shortly before it lost communication with the plane.
"We regret to inform that PIA's ATR-42 aircraft operating as PK-661, carrying around 40 persons lost its contact with control tower on its way from Chitral to Islamabad a short while ago. All resources are being mobilised to locate the aircraft. Media will be kept informed as situation develops," said the PIA in a statement.
The flight crew included pilot captain Saaleh Janjua, and first officers Ali Akram and Ahmed Janjua.
Deputy Commissioner Chitral Osama Ahmad Warraich was also on board the ill-fated PIA flight. Among the passengers were nine women and two infants.
Eyewitnesses said they had seen a plane crash in a hilly area near Havelian, near the Ordinance factory. Clouds of smoke could be seen rising from the area of the reported crash.
The Inter-Services Public Relations said that army contingents and helicopters have also been dispatched for rescue operations.
Pictures from the area, which is about an hour away from Havelian, showed the plane's wreckage which had scattered over a large area. Flames and smoke could also be seen rising from the wreckage.
Junaid Jamshed, wife also on ill-fated plane
According to a list of passengers issued by PIA, popular personality Junaid Jamshed and his wife were also on the ill-fated plane.
Jamshed, a former musician turned religious preacher and 'naat-khwaan', was in Chitral and his name was among the list of passengers on board the flight. According to list, Jamshed was on the seat 27-C.
Jamshed's brother has confirmed that Jamshed was onboard the ill-fated plane.
Pakistan has had a poor air safety track record in recent years.
The country's last major air disaster was in 2015 when a military helicopter crashed in a remote northern valley, killing eight people including the Norwegian, Philippine and Indonesian envoys and the wives of Malaysian and Indonesian envoys.
In 2012, a Bhoja Airline plane, a Boeing 737 carrying 121 passengers and six crew members, crashed near Islamabad just before touchdown.
The worst aviation tragedy on Pakistani soil came in July 2010 when an Airbus 321 passenger jet operated by the private airline Airblue crashed into hills overlooking Islamabad. The flight was coming in from Karachi. All 152 people on board were killed in the accident, which occurred amid heavy rain and poor visibility.
Another deadly civilian plane crash involving a Pakistani jet came to pass in 1992 when a PIA Airbus A300 crashed into a cloud-covered hillside on its approach to the Nepalese capital Kathmandu, killing 167 people.
The PIA said an emergency response center has been activated and can be accessed at following phone numbers for updates:
Thursday, November 24, 2016
CLICK TO SEE
سوات کے علاقے مینگورہ میں تیز رفتار کار کی ٹکرسےسڑک کنارے کھڑے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ مینگورہ کے نواحی علاقہ سنگوٹھا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے راہگیروں پر چڑھ دوڑی ، حادثے میں 3افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی ہیں۔
QISMAT BAIG PASSED AWAY
لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ لاہورکے اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ پولیس کے مطابق اداکارہ پرآج صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں انہیں 8 گولیاں لگی تھیں۔
اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر قسمت بیگ اپنے گارڈ کے ہمراہ گاڑی میں ہربنس پورہ میں واقع اپنےگھرجا رہی تھیں، جب وہ اپنی رہائش گاہ کے قریب پہنچیں تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کر دیا، حملہ آور جاتے ہوئے ان کا موبائل فون اور چین بھی چھین کر لے گئے۔
قسمت بیگ کی والدہ کہتی ہیں کہ قسمت بیگ کو ٹارگٹ کرکے 3گولیاں ماری گئیں، یہ ڈکیتی نہیں ہے۔ان کے گارڈ کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ پر پہلے بھی2بار حملہ ہوچکا ہے۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے قسمت بیگ کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
Tuesday, November 22, 2016
CLICK TO SEE
ایک نمبر پلیٹ کی قیمت 88 کروڑ روپے ، ابوظبی میں نمبر 1 کی نمبر پلیٹ اماراتی بزنس مین نے خرید لی۔
32 سالہ اماراتی بزنس مین عبداللہ المحری نے 1 نمبر والی پلیٹ خریدنے پر انتہائی خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ میں اکثر اوقات اس طرح کی بولیوں میں شرکت کرتا ہوں اور انوکھے نمبروں والی پلیٹیں مہنگے داموں خریدتا ہوں۔
CLICK TO SEE
اسامہ خالد ... ٹرین کے سفر کے دوران چیئر لفٹ کے مزے۔۔چین میں پہلی سسپنشن ٹرین کا تجربہ مکمل کرلیا گیا ۔
چیئر لفٹ میں سوار ہوکر فضاء سے زمین کا نظارہ کرنا تو کئی لوگوں کو پسند ہوتا ہے لیکن اب ٹرین میں سفر کے دوران بھی چیئر لفٹ کا لطف اٹھایا جاسکے گا۔
چین نے زپ لائن پر چلنے والی ہوا میں معلق پہلی سسپنشن ٹرین کا کامیاب تجربہ مکمل کرلیا ہے۔ چین کے صوبے سیچوا ن میں کیے گئے دو ماہ طویل تجربے میں لیتھم بیٹری کی پاور سے چلنے والی اس ٹرین نے کئی ہزار کلو میٹر کا آزمائشی سفر طے کیا ۔
60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اس انوکھی ٹرین میں 120افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے جبکہ اس ٹرین کا خرچ زیر زمین چلنے والی ٹرینوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔منصوبے کے منتظمین کے مطابق یہ ٹرین جلد اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کریگی۔
CLICK TO SEE
کچھ انوکھا کرنے کی خواہش انسان سے بعض اوقات خطرناک کام کرا لیتی ہے، ایسا ہی ایک انوکھا مظاہرہ منچلوں نے امریکی ریاست ایریزونا میں پیش کیا جب سیکڑوں فٹ بلند چٹان کے تنگ اور دشوار گزار راستے سے سائیکلنگ کرتے ہوئے خطرناک اسٹنٹس پرفارم کئے ۔
اس دوران عمودی پہاڑ پرقائم انتہائی تنگ راستے پرسائیکل سواروں نے ٹریک عبور کیا اور توازن برقرار رکھتے ہوئے سائیکلنگ کی۔
اس خطرناک ایڈونچر کو پورا کرتے ہوئے ان منچلوں کی جان بھی جا سکتی تھی، تاہم اپنے شوق کی تکمیل کیلئے انہوں نے جان کی پرواہ کئے بغیرخطرناک مناظر ریکارڈ کرا کر اپنی بہادری کا ثبوت پیش کر دیا
Monday, November 21, 2016
سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نایاب اور دلکش ہیروں کی نیلامی ہوئی، دیکھنے والوں کے دل میں ارمان رہ گئے اور چمکتے دمکتے جھلملاتے ہیروں کو قدر دان مل گئے۔
گلابی ہیرے کی انگوٹھی نے شیشے جیسے جھمکوں کو پیچھے چھوڑ دیا،نایاب جھمکوں میں سے ہر ایک کا وزن50 قیراط ہے۔
گلابی ہیرے کی نفیس انگوٹھی ایک ارب90 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی اور ناشپاتی کی شکل کے دنیا کے سب سے بڑے ہیرے کے جھمکوں ’ مرر آف لو‘ کی قیمت ایک ارب 84کروڑ روپے لگی ۔
سرگودھا میں چوروں نے8 گدھوں کو زہریلے انجکشن لگاکر ہلاک کردیا اور کھالیں لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی قصبہ للیانی میں چوروں نے گدھوں کو رات کی تاریکی میں زہریلے انجکشن لگائے اور مہارت کیساتھ ان کی کھالیں اتار کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ گدھوں کو زہر والےانجکشن دے کر ہلاک کیا گیا ،پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
ہالی ووڈ کی سنسنی اور دہشت سے بھرپور فلم "رنگز"کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ دی رنگز سلسلے کی تیسری فلم اگلے سال 3 فروری کو ریلیز کی جائے گی ۔
خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن ہارر تھرلر فلم رنگز (Rings) کا سنسنی خیزانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ایف جیویئر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2002میں ریلیز ہونے والی فلم دی رنگز کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی ایک ایسی پر اسرار ویڈیو ٹیپ کے گرد گھوم رہی ہے جسے دیکھنے والے کو یہ دھمکی دی جاتی ہے کہ اسے سات روز کے اندر قتل کردیا جائے گا۔
فلم کی کاسٹ میں میٹلڈا لوٹز،ایمی ٹی گارڈن،لورا ویگنز،ایلکس روئے،جوہنی گیلیکی اور ایڈم فرسٹو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ لورے مک ڈونلڈ اور والٹر ایف پارکس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے3فروری 2017 کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس کی نئی کرائم تھرلر فلم’فاسٹ8 ‘کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
اس میں گاڑیاں تباہ ہوتے اور ریمپ پر سے اونچے اونچے جمپس لگاتے ہوئے اسٹنٹس پیش کر رہی ہیں ، صرف یہی نہیں بلکہ وِن ڈیزل، جیسن اسٹیتھم اور ڈیوین جانسن ہتھیار تھامے اپنے دشمنوں کا مقابلہ بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ہدایتکارایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن ، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔
گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوۂ گر ہو نگے جبکہ فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے اور کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیاہے۔
انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لِئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیزاوروِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال14اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔
چین میں سیکڑوں موسیقاروں پر مبنی راک بینڈ کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جنہوں نے ایک ساتھ میوزک بجا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
اس راک بینڈ کے ممبران کی تعداد 953ہے،جن میں349گلوکار، 154گٹارسٹ، 151ڈرمر، 100پیانو پلیئرز جبکہ 101ہارمونیم پلیئر ز موجود ہیں۔
اس انوکھے راک بینڈ کی پرفارمنس کو دیکھنے کیلئے مداح بڑی تعداد میں شریک ہوئے اوردنیا کے سب سے بڑے راک بینڈ کی ترتیب دی ہوئی موسیقی کو خوب انجوائے کرتے دکھائی دئیے۔
چینی میوزک بینڈ کی اس انوکھی کاوش کو گینز انتظامیہ نے تسلیم کرتے ہوئے ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا ہے۔
Saturday, November 19, 2016
جیو اپنے ڈراما شائقین کے لئے ایک نئی اور شاہکار ڈراما سیریل ’منت ‘ کی صورت میں لارہا ہے ،جس کی کہانی بن ماں باپ کی لڑکی کی ہے ،جس کی شادی چند لاکھ روپوں کے عوض، عالیشان گھر میں میں زبردستی کر دی جاتی ہے۔
ڈرامہ سیریل’ منت ‘میں رباب ہاشم ’منت‘کامرکزی کردار نبھار ہی ہیںجبکہ سمیع خان ان کے مدمقابل لاجواب پرفارمنس دے رہےہیں ۔
منت کی اُمیدو یقین، بددُعا، مایوسی ، رشتوں اور محبت کے گرد گھومتی نئی ڈرامہ سیریل ’ منت ‘کو ناظرین ہر اتوار کی رات 8بجے صرف جیو انٹرٹینمنٹ پر دیکھ سکیں گے
آج آپ کو ایسے کیفے میں لے چلتے ہیں جہاں کھانے پینے کے پیسے تو نہیں لگتے ۔ البتہ وقت گزارنے کے پیسے ضرور لیے جاتے ہیں ۔
فری اسپیس کیفے میں خوش آمدید لیکن یہاں آپ کا استقبال کوئی خوش اخلاق دربان نہیں بلکہ گھڑی کی یہ ٹک ٹک کرے گی۔
یہاں آپ اپنے میزبان خود ہیں، جو چاہیں جتنا چاہیں ، کھائیں پیئں، ، جہاں چاہیں بیٹھیں، گیمز کھیلیں، مفت وائی فائی استعمال کریں۔
بس ایک بات کا خیال رکھیں ۔ آتے اور جاتے وقت گھڑی ضرور دیکھ لیں کیونکہ یہاں کھانے کے تو نہیں البتہ وقت گذارنے کے پیسے ضرور لگتے ہیں اور ہاں برتن بھی خود دھونے پڑتے ہیں ۔
کیفے روس، یوکرین، برطانیہ اور سلووینیا میں موجود ہیں جہاں ایک منٹ گزارنے کے سات سینٹ لیئے جاتے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس انوکھے کیفے میں لوگ عام کیفے کی نسبت چار گنا زیادہ وقت گزارتے ہیں۔
بھارتی جنتا پارٹی کی مودی سرکار نے حکومت سنبھالتے ہی ملک میں بیت الخلاء کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مہم شروع کی، لیکن اب حالیہ فیصلے نے مودی سرکار کے ڈھول کا پول کھول دیا ہے۔
بھارت میں بیت الخلاء کی کمی کے اہم مسئلے پر توجہ دینے کے بجائے مودی سرکار نے ’جنتا‘کونئی مہم پر لگادیا ہے، سرکار نے نوٹ تبدیل کرانے کیلئے لمبی لمبی لائنوں میں لگنے کے بعد اب عوام کو ٹوائلٹ ڈھونڈنے پر لگا دیا ہے۔
گوگل نے بھارتی وزارت شہری ترقی کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، جس کے تحت گوگل میپ کے ذریعے بھارتی شہریوں کی ٹوائلٹ تک رسائی ممکن بنائی جائے گی۔
گوگل میپ کے ذریعے شہری ریسٹورنٹس،اسپتالوں اور شاپنگ مالز سمیت پبلک مقامات پر صاف ٹوائلٹ کی تلاش کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق بھارت کے تقریباً70فیصد گھروں میں بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔
امریکا کی 57 سالہ پیگی وٹسن خلا میں جانے والی معمر ترین خاتون بن گئیں، عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
پیگی وٹسن تیسری بار خلائی سفر پر روانہ ہو کر خلا میں جانے والی معمر ترین خاتون بن گئی ہیں، جس کے بعد ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پیگی وٹسن مزید 2 خلابازوں سمیت قازقستان کے بیکانور خلائی مرکز سے سویوز نامی روسی خلائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئیں
Friday, November 18, 2016
...یوں تو آواز کی نقالی میں طوطوں کی مہارت کا کوئی جواب نہیں ہے۔ جو اپنی اس صلاحیت کی بناپر دیکھنے والوں کو بھی خوب محظوظ کرتے ہیں۔
لیکن جناب اس امریکی طوطے کے تو کیا ہی کہنے، جس نے اپنی مہارت کی بنا پر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے طوطے کا نام ’اسکپر‘ ہے۔
طوطے نے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ رنگز نصب کئے گئے ہدف میں ڈال کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
چین میں ریسکیو اہلکاروں نے دلدل میں پھنسے بزرگ کو بحفاظت بچا لیا۔
یہ واقعہ چین کے صوبے Liaoning کے شہر Dalian میں پیش آیا، جہاں 80سالہ شخص دلدل کو پار کرنے کی کوشش کےد وران پیر پھسلنے کے سبب نیچے گرا اور دلدل میں پھنس گیا۔
مشکل میں پھنسے بزرگ کی مدد کو آخرکار ریسکیو اہلکار آئے اور 24گھنٹے سے دلدل میں پھنسے بزرگ کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)

















