https://go.ad2up.com/afu.php?id=991596 http://go.ad2up.com/afu.php?id=991596

Monday, November 21, 2016



ہالی ووڈ کی سنسنی اور دہشت سے بھرپور فلم "رنگز"کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ دی رنگز سلسلے کی تیسری فلم اگلے سال 3 فروری کو ریلیز کی جائے گی ۔
خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن ہارر تھرلر فلم رنگز (Rings) کا سنسنی خیزانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ایف جیویئر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2002میں ریلیز ہونے والی فلم دی رنگز کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی ایک ایسی پر اسرار ویڈیو ٹیپ کے گرد گھوم رہی ہے جسے دیکھنے والے کو یہ دھمکی دی جاتی ہے کہ اسے سات روز کے اندر قتل کردیا جائے گا۔
فلم کی کاسٹ میں میٹلڈا لوٹز،ایمی ٹی گارڈن،لورا ویگنز،ایلکس روئے،جوہنی گیلیکی اور ایڈم فرسٹو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ لورے مک ڈونلڈ اور والٹر ایف پارکس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے3فروری 2017 کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment

Disqus Shortname

Comments system