ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس کی نئی کرائم تھرلر فلم’فاسٹ8 ‘کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
اس میں گاڑیاں تباہ ہوتے اور ریمپ پر سے اونچے اونچے جمپس لگاتے ہوئے اسٹنٹس پیش کر رہی ہیں ، صرف یہی نہیں بلکہ وِن ڈیزل، جیسن اسٹیتھم اور ڈیوین جانسن ہتھیار تھامے اپنے دشمنوں کا مقابلہ بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ہدایتکارایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن ، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔
گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوۂ گر ہو نگے جبکہ فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے اور کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیاہے۔
انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لِئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیزاوروِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال14اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔
No comments:
Post a Comment