لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ لاہورکے اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ پولیس کے مطابق اداکارہ پرآج صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں انہیں 8 گولیاں لگی تھیں۔
اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر قسمت بیگ اپنے گارڈ کے ہمراہ گاڑی میں ہربنس پورہ میں واقع اپنےگھرجا رہی تھیں، جب وہ اپنی رہائش گاہ کے قریب پہنچیں تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کر دیا، حملہ آور جاتے ہوئے ان کا موبائل فون اور چین بھی چھین کر لے گئے۔
قسمت بیگ کی والدہ کہتی ہیں کہ قسمت بیگ کو ٹارگٹ کرکے 3گولیاں ماری گئیں، یہ ڈکیتی نہیں ہے۔ان کے گارڈ کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ پر پہلے بھی2بار حملہ ہوچکا ہے۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے قسمت بیگ کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
No comments:
Post a Comment