چین میں سیکڑوں موسیقاروں پر مبنی راک بینڈ کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جنہوں نے ایک ساتھ میوزک بجا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
اس راک بینڈ کے ممبران کی تعداد 953ہے،جن میں349گلوکار، 154گٹارسٹ، 151ڈرمر، 100پیانو پلیئرز جبکہ 101ہارمونیم پلیئر ز موجود ہیں۔
اس انوکھے راک بینڈ کی پرفارمنس کو دیکھنے کیلئے مداح بڑی تعداد میں شریک ہوئے اوردنیا کے سب سے بڑے راک بینڈ کی ترتیب دی ہوئی موسیقی کو خوب انجوائے کرتے دکھائی دئیے۔
چینی میوزک بینڈ کی اس انوکھی کاوش کو گینز انتظامیہ نے تسلیم کرتے ہوئے ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا ہے۔
No comments:
Post a Comment