https://go.ad2up.com/afu.php?id=991596 http://go.ad2up.com/afu.php?id=991596

Saturday, November 19, 2016

بھارتی جنتا پارٹی کی مودی سرکار نے حکومت سنبھالتے ہی ملک میں بیت الخلاء کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مہم شروع کی، لیکن اب حالیہ فیصلے نے مودی سرکار کے ڈھول کا پول کھول دیا ہے۔
بھارت میں بیت الخلاء کی کمی کے اہم مسئلے پر توجہ دینے کے بجائے مودی سرکار نے ’جنتا‘کونئی مہم پر لگادیا ہے، سرکار نے نوٹ تبدیل کرانے کیلئے لمبی لمبی لائنوں میں لگنے کے بعد اب عوام کو ٹوائلٹ ڈھونڈنے پر لگا دیا ہے۔
گوگل نے بھارتی وزارت شہری ترقی کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، جس کے تحت گوگل میپ کے ذریعے بھارتی شہریوں کی ٹوائلٹ تک رسائی ممکن بنائی جائے گی۔
گوگل میپ کے ذریعے شہری ریسٹورنٹس،اسپتالوں اور شاپنگ مالز سمیت پبلک مقامات پر صاف ٹوائلٹ کی تلاش کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق بھارت کے تقریباً70فیصد گھروں میں بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔

No comments:

Post a Comment

Disqus Shortname

Comments system