https://go.ad2up.com/afu.php?id=991596 http://go.ad2up.com/afu.php?id=991596

Tuesday, November 22, 2016

CLICK TO SEE

اسامہ خالد ... ٹرین کے سفر کے دوران چیئر لفٹ کے مزے۔۔چین میں پہلی سسپنشن ٹرین کا تجربہ مکمل کرلیا گیا ۔
چیئر لفٹ میں سوار ہوکر فضاء سے زمین کا نظارہ کرنا تو کئی لوگوں کو پسند ہوتا ہے لیکن اب ٹرین میں سفر کے دوران بھی چیئر لفٹ کا لطف اٹھایا جاسکے گا۔
چین نے زپ لائن پر چلنے والی ہوا میں معلق پہلی سسپنشن ٹرین کا کامیاب تجربہ مکمل کرلیا ہے۔ چین کے صوبے سیچوا ن میں کیے گئے دو ماہ طویل تجربے میں لیتھم بیٹری کی پاور سے چلنے والی اس ٹرین نے کئی ہزار کلو میٹر کا آزمائشی سفر طے کیا ۔
60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اس انوکھی ٹرین میں 120افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے جبکہ اس ٹرین کا خرچ زیر زمین چلنے والی ٹرینوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔منصوبے کے منتظمین کے مطابق یہ ٹرین جلد اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کریگی۔

No comments:

Post a Comment

Disqus Shortname

Comments system